ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو :چاقو گھونپ کر کیا گیا جیویلری شاپ کے اسٹاف کا قتل 

منگلورو :چاقو گھونپ کر کیا گیا جیویلری شاپ کے اسٹاف کا قتل 

Fri, 03 Feb 2023 19:43:14    S.O. News Service

منگلورو،3 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے ہمپن کٹّا علاقے میں میلاگریس اسکول کے پاس واقع منگلورو جیویلرس نامی دکان کے اسٹاف کو اس وقت چاقو گھونپ کر قتل کیا گیا جب وہ دکان میں تنہا تھا۔
    
مقتول کی شناخت راگھویندرا اچاری(50) کےطور پر کی گئی ہے، جو شہر کے اتاور علاقے کا رہنے والا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب دکان کا مالک دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد واپس دکان میں واپس لوٹا تو زخمی راگھویندرا کو خون میں لت پت پڑا ہوا پایا ۔ اسے فوراً اسپتال میں منتقل کیا گیا  مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔ تاحال اس حملے کا سبب ڈکیتی ہے یا پھر اس کی کوئی اور وجہ ہے اس بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ 
    
اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور سی سی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: